تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کے معاملے پر چین نے امریکا سے جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے نئے مذاکرات معطل کردیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے سیاسی ماحول پر سنجیدگی سے سمجھوتا کیا گیا، چین بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم امریکا کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات معطلی کی ذمہ داری صرف امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین کے اقدام سے اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچے گا۔