• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ٹیم، ٹی ایل انتظامیہ کا دھرنا ختم کرنے پر اتفاق


فیض آباد پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کا دھرنا ختم کرنے کیلئے حکومتی ٹیم اور دھرنا انتطامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے  ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کی، حکومت اور ٹی ایل پی میں دھرنا ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت فلسطینیوں کی مدد کیلئے کوششوں میں اضافہ کرے گی، ٹی ایل پی کے دوست بھی حکومتی کوششوں میں معاونت کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسی مصنوعات کو روکے گی جو اسرائیلی مظالم کی مدد گار ہیں، اسرائیلی مظالم میں شامل دنیا کی ہر طاقت کی مذمت کرتے ہیں، ٹی ایل پی کے شکر گزار ہیں انہوں نے اس اہم مسئلے سے آگاہ کیا۔

تحریک لبیک اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد کی انتظامیہ شامل تھی۔

اس مذاکرات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک کی مذاکراتی ٹیم نے حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا، مذاکرات کا یہ پہلا دور گزشتہ روز جمعرات کو ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید