امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کروانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔
نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو انہوں نے کہا کہ نوبیل پرائز صر لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ امریکا ٹریڈ ڈیل پر بات چیت کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے امریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026ء دینے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔
فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔