• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی پر سسر، مکیش امبانی بھی رو پڑے: جذبانی مناظر وائرل


ایشیا کے پہلے اور دنیا کی دسویں امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی کا سب سے چھوٹا بیٹا اننت امبانی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔

اننت امبانی کی شادی ایک پرتعیش ترین اور تاریخی شادی تھی جسے دنیا بھر نے دیکھا اور سنا۔

بھارتی میڈیا ’ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی نیٹ ورتھ 40 بلین (امریکی ڈالر) ہے۔

اننت امبانی نے اپنی اسکول کی دوست رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی ہے جو کہ خود ایک کاروباری گھرانے مرچنٹ سے تعلق رکھتی ہیں رقص میں خوب مہارت رکھتی ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ گزشتہ ہفتے اننت امبانی کے ساتھ رخصت ہو کر اپنے سسرال جا چکی ہیں، رادھیکا کی رخصتی کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نئی نویلی دلہن، رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی پر بھی عام لڑکیوں کی طرح جزباتی مناظر دیکھنے کے ملے۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں رادھیکا مرچنٹ اور اُن کا خاندان غمگین اور آبدیدہ نظر آ رہا ہے وہیں مکیش امبانی بھی روتے ہوئے اپنے آنسو صاف کر رہے ہیں۔

اسکول کی دوست رادھیکا کو بطور ہمسفر اپنے گھر لے جاتے ہوئے اننت امبانی کو سنجیدہ جبکہ اُن کی بہن ایشا امبانی، بھابی شلوکا سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کو رخصتی کے دوران خوشی سے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔