• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی، فلائٹ کی واپس جدہ لینڈنگ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث واپس جدہ لینڈنگ کروادی گئی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 726 کے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کا رخ کیا۔

پائلٹ نے حفاظتی نقطۂ نظر سے طیارے کا اضافی فیول سمندر پر پرواز کر کے ضائع کیا۔

روانگی کے ایک گھنٹے بعد طیارے کی جدہ ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد سے جدہ کی پرواز کو روانگی کے لیے گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید