• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے عدت کیس میں احسان کیا: صنم جاوید، احسان نہیں انصاف کیا: جج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے جج افضل مجوکہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عدت کیس میں احسان کیا جس پر جج نے کہاکہ انہوں نے احسان نہیں انصاف کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت صنم جاوید نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری کرنے والے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔


جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔

جج نے مزید کہا کہ وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید