• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عدالتوں کے کڑوے سے کڑوے فیصلے بھی مانے ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت پر دباؤ ہوتا ہے، ہمارے یہاں ٹیکس ہر کوئی نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی نے حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل سمیت 11 افراد کو اپیل میں فریق بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید