پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے، پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بحران کے دور میں ناپ تول کر قدم رکھنا چاہیے، پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔