• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب خان کا ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ

عمر ایوب: فوٹو فائل
عمر ایوب: فوٹو فائل

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں، کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ہدف ایک ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوں، ضروری نہیں کہ نئے الیکشن کےلیے اسمبلی تحلیل کی جائے، کب کیا اور کیسے کرنا ہے یہ کارڈ ہم اپنے پاس رکھیں گے، ہمارے اتحادیوں کی اپنی اپنی سوچ ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج ہوگا اور پورے پاکستان میں ہوگا، ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں دربدر کیا گیا، کیا ہوا ہم مزید اکثریت میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کی بطور انفارمیشن سیکریٹری تنخواہ لینے والی بات جھوٹ ہے، عطا تارڑ کے رؤف حسن پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں، یہاں تو ہم پر موٹرسائیکل اور ایکسرے مشین چوری کے بھی الزام لگائے گئے۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بھوک ہڑتال ہم کررہے ہیں اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے، ہم چار پانچ گھنٹے کیمپ میں بیٹھتے ہیں کسی کو تکلیف ہے تو آکر ہمارے ساتھ بیٹھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کیوں آئے گی، آئی پی پیز سے فالٹی معاہدے کیے گئے، امپورٹڈ فیول پر پلانٹس لگے۔

قومی خبریں سے مزید