پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات کی سماعت کےلیے خصوصی عدالتوں کے ججز نامزد کردیے گئے ہیں۔
سیشن جج اعظم خان نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کےلیے 2 ججز نامزد کردیے۔
پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کےلیے خصوصی عدالتوں کے ججز کی نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پیکا ایکٹ کے تحت کیسز کے ٹرائل کریں گے۔
آفس آرڈر کے مطابق سول جج شبیر بھٹی کو پیکا ایکٹ کیسز کےلیے بطور جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے۔
ججز افضل مجوکہ اور شبیر بھٹی کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج پیکا ایکٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن و دیگر پی ٹی آئی کارکنان کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت میں ہوگا۔