• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاروں کے مصاحبین پر اخراجات، روہت شیٹی اداکاروں کی حمایت میں سامنے آگئے

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ میں چند ماہ سے اداکاروں کے ساتھ آنے والے افراد (مصاحبین) کے بھاری اخراجات پر کافی کچھ کہا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں اداکارہ و کوریوگرافر فرح خان سے لے کر ایشا دیول کافی شوبز شختصیات نے فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے مصاحبین کے قافلے کی آؤ بھگت پر اٹھنے والے بھاری اخراجات پر گفتگو کی۔

کہا جاتا ہے کہ ایک ایک اداکار اپنے ساتھ کم از کم 9 افراد کو فلم کے سیٹ پر لے کر آتا ہے۔ 

اس حوالے سے بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، مصنف اور پروڈیوسر روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ صرف اداکاروں کے مصاحبین کی آؤ بھگت کے اخراجات ہی نہیں بلکہ تمام چیزوں کے اخرات کافی بڑھ گئے ہیں۔ صرف اداکاروں کا معاملہ نہیں۔

روہت نے بڑے اسٹارز شاہ رخ خان سے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اور سے کرینہ کپور، سب کے ساتھ کام کیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب ہم اخراجات کی بات کرتے ہیں تو یہ صرف اداکاروں کے نہیں بلکہ ہر چیز جس میں ٹریولنگ، ٹکٹنگ اور ہوٹلز ہر چیز کے اخراجات بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ یہ ذہن میں رکھیں کیونکہ کاسٹ ایک پورا گروپ ہوتا ہے اور کاسٹ پر کافی رقم خرچ کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں فلموں میں سی جی آئی سیکوئنس کا بھی مستقل استعمال ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب ہر ایک وی ایف ایکس استعمال کرتا ہے اور یہ صرف ہم نہیں دنیا بھر میں کیا جاتا ہے جو کافی مہنگا ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید