• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلینا گومز کے نیکلس پر بحث چِھڑ گئی

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کے نیکلس پر مداحوں نے بحث چھیڑ دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 جولائی کو سلینا گومز نے اپنی 32 ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

سلینا گومز کی تصاویر کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی تاہم تصاویر میں جب مداحوں کی توجہ گلوکارہ کے پہنے نیکلس پر گئی تو انہوں نے بحث شروع کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلینا گومز کے نیکلس پر انگریزی کا حروف بی (B) موجود تھا۔

اس حروف کے بارے میں مداحوں کا خیال ہے سلینا گومز نے یہ نیکلس اپنے  بوائے فرینڈ کے نام بینی بلانکو کی وجہ سے پہنا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلینا گومز اور بینی بلانکو کے درمیان دسمبر 2023ء سے تعلقات قائم ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید