بالی ووڈ کے مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہے کہ سنیل شیٹی نے فلم’ہیرو‘میں اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کو کاسٹ کرنے پر اُنہیں تحفے میں بنگلہ دیا تھا۔
مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں ان کی کامیابی میں سنیل شیٹی کا بڑا کردار ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا اور اس وقت میں ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فلم ’ہیرو‘ شوٹ کر رہا تھا تو اس دوران انہوں نے میرا دفتر دیکھا تو پوچھا کہ تم اتنے چھوٹے دفتر میں کیوں کام کر رہے ہو جس پر میں نے جواب دیا کہ میں اس وقت بہت پریشر میں ہوں۔
مکیش چھابڑا نے بتایا کہ میری بات سننے کے بعد سنیل شیٹی نے کہا کہ آرام نگر میں میرا بنگلہ ہے وہ تم لے لو اور کرائے کی فکر نہیں کرنا تم نے میری بیٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے تو اس کے بدلے بنگلہ لے لو۔
اُنہوں نے بتایا کہ سنیل شیٹی نیکیاں کرتے ہیں اور کسی کو نہیں بتاتے۔
مکیش چھابڑا نے بتایا کہ میں نے اس بنگلے میں اپنا نیا دفتر سجایا، نیا لوگو بنایا اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور مل کر کمپنی بنائی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آہستہ آہستہ میں نے ترقی کی اور اب میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں کہ ہمارے چندی گڑھ، دہلی اور لندن میں دفاتر ہیں۔