• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس: دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع دریائے سین کو اولمپک ٹرائی تھلون مقابلوں کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دریائے سین میں آج ٹرائی تھلون کا مین اینڈ ویمن سوئمنگ ایونٹ ہو گا۔

دریائے سین میں واٹر کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں ایک روز کی تاخیر ہوئی۔

انتظامیہ کو دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے پریکٹس سیشنز بھی  منسوخ کرنا پڑے تھے۔

بارشوں کی وجہ سے دریائے سین کے پانی کی کوالٹی سوئمنگ کے قابل نہیں رہی تھی۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ واٹر ٹیسٹنگ میں کوالٹی مقابلوں کے لیے موزوں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید