• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا امریکا کو خطے میں جاری جنگ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، تجزیہ کار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تہران کے سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینئر ریسرچ فیلو عباس اسلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خطے میں جاری جنگ میں امریکا کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ 

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے عباس اسلانی نے کہا کہ ایران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ’انتہائی سخت ردعمل‘ دے۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کو طول دینے اور تنازع کو پھیلانے کےلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پچھلے 9 ماہ سے اسرائیل وسیع تر علاقائی پیمانے پر جنگ کو بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جس کا مقصد اس تنازع میں امریکا کو بھی شامل کرنا ہے۔‘

عباس اسلانی کا کہنا تھا کہ مغرب کے کسی بھی ردعمل کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’نیتن یاہو کی کارروائیاں امریکی ڈیموکریٹک مہم کو مشکل بنانے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کےلیے جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ارادے سے کی جا رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ 

اس سلسلے میں ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ نے امکان ظاہر کیا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید