اردن کی جانب سے ایران اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایرانی دارالحکومت تہران میں حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملہ جارحیت ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اردن نے کہا کہ اسرائیل خطے کو مزید کشیدگی اور افراتفری کی طرف دھکیل دے رہا ہے، بین الاقوامی برادری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔