• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اسماعیل ہنیہ عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے، افغان حکومت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد افغان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔

افغان حکومت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے، اسماعیل ہنیہ نے کامیاب مزاحمت کی، بڑی قربانیاں دیں اور اب اپنی نذر پوری کردی۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ شہید کےخاندان اور صہیونی غاصبوں سے برسرِ پیکار بھائیوں سے تعزیت کرتے ہیں، شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور تمام مجاہدین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

افغان حکومت نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم، بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس عظیم مجاہد کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، عالمِ اسلام اور عرب دنیا صہیونی جارحیت اور مظالم روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید