• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورسیلز نہر میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانس میں فائر فائٹرز نے ورسیلز کیسل کی نہر میں گرنے والے ایک ہرن کو بچا لیا۔

پیرس اولمپکس کے کراس کنٹری ایونٹ کے دوران گرینڈ کینال میں ایک ہرن گر گیا، تاہم جانوروں اور پانی سے بچاؤ کی خصوصی ٹیموں نے ہرن کو بحفاظت پانی سے نکال لیا، جس پر تماشائیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ہرن کو دوبارہ جنگل میں چھوڑدیا گیا، اس کامیاب آپریشن سے یولائنز فائر فائٹرز کی مہارت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔

یہ فائر فائٹرز اس ایونٹ کے دوران اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے پہلے ہی سے خصوصی تیاری کرچکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید