• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی صورتحال پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، گورنر فیصل کنڈی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ساڑھے 600 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے، کہاں خرچ کیے گئے؟ پولیس کی تنخواہوں میں کیوں اضافہ نہیں کیا گیا؟ اسلحہ کیوں نہیں لیا گیا؟ 

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سیلابی پانی آنے والا ہے پی ڈی ایم اے کو پہلے سے تیار ہونا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ سیلاب آئے اور پھر کہیں ہمیں پیسے چاہئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو کہتا ہوں آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ کل ایسا نہ ہو کہ بیوروکریسی ہم سے گلہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید