• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی برآمد کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرنے کا فیصلہ

چینی کی برآمد کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان برآمد کرنے کی سفارش کی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، ای سی سی کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا کیس ای سی سی کو پیش کیا جائے گا، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید