کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپر چترال میں مون سون بارشوں، گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے تباہی کے پیش نظر متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری ریلیف نے ایک ماہ کے لئے ہنگامی حالت کا اعلامیہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اپر چترال میں مون سون بارشوں، گلیشئر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ جس سےسڑکیں ،پل ،نجی وسرکاری عمارات سمیت دیگر انفراسٹکچر کو نقصان پہنچا ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری ریلیف نے اپر چترال میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے جو کہ 30 اگست تک نافذ رہے گی ۔