• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہورہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ9مئی کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے، جب تک 9مئی کا شاخسانہ حل نہیں ہوتا کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ9مئی کےکیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے، 9 مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہے کہ 9مئی کو بھولا جا سکے، 9 مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور وہ ناکام ہوگئی، وہ بغاوت افواج پاکستان کے اتحاد کیخلاف تھی، وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھو چکا تھا۔
اہم خبریں سے مزید