• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید اور شعیب ملک کے سوئٹزرلینڈ میں سیرسپاٹے، اداکارہ نے نئی تصویریں شیئر کردیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس 

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کے میدان سے بننے والی معروف جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید نے سوئٹزرلینڈ سے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ثناء نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں چاکلیٹ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی اداکارہ، ثناء شعیب ملک کی تصویروں میں اُنہیں سفید ٹاپ اور جینز میں دیکھاجا سکتا ہے جس میں وہ اپنی فٹنس کے سبب کسی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہیں۔


اداکارہ کی تصویروں میں اُن کے چہرے پر خوشگوار مسکراہٹ بھی قابلِ دید ہے۔

ان تصاویر پر جہاں اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کے لیے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کیے جا رہے ہیں وہیں اس جوڑی کے مداح اِن کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔


یاد رہے کہ ثناء جاوید نے کچھ روز قبل بھی شعیب ملک کے ساتھ سوئٹزرلینڈ سے تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید