• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”گلاس ورکر“ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے، چند روز میں ڈھائی کروڑ بزنس کا ریکارڈ قائم

کراچی (جنگ نیوز ) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس اپنے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ جیوفلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی فلم نے صرف چند روز میں ڈھائی کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ جنگ سے تباہ ہال ملک میں ”محبت“ کی دِل چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں۔ پہلے ویک اینڈ کی طرح دوسرے ہفتے بھی سینما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کا رَش نظر آیا۔
اہم خبریں سے مزید