بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت توشہ خانہ کیسز کیلئے پراسیکیوشن ٹیم بنا دی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے دو اسپیشل پراسیکیوٹرز ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب کیسز کیلئے مقرر کر دیے۔
بیرسٹر عمیر مجید ملک اور رافع مقصود توشہ خانہ کیس کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔
دونوں پراسیکیوٹرز توشہ خانہ کیسز میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نیب اکبر تارڑ کی سفارش پر چیئرمین نیب نے منظوری دے دی۔
نیب ہیڈکوارٹر نے دونوں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔