• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ: احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد

احسن اقبال — فائل فوٹو
احسن اقبال — فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا، 2035ء تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید