• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون کی ڈیٹرجنٹ سے پستول دھونے کی ویڈیو وائرل


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی توجہ حاصل کرلی۔ 

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں خاتون کو پستولوں کو ڈیٹرجنٹ/صابن کے پانے سے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

مدھیہ پردیش کی پولیس جب ویڈیو پوسٹ کیے جانے کی جگہ کا پتہ لگا کر وہاں پہنچی تو انکے سامنے اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہاں ایک یا دو پستول نہیں بلکہ ایک غیرقانونی گن فیکٹری تھی۔ 

پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی اس غیرقانونی گن فیکٹری کا مالک شکتی کپور عرف چھوٹو ہوشیار ہوگیا اور وہ اپنے والد کے ساتھ اپنا سارا سامنا لے کر فرار ہوگیا۔ 

تاہم قسمت نے شکری کپور اور انکے والد بہاری کپور کے بارے میں کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا، دونوں ملزمان کا سامنا پولیس سے ہوا تو وہ اپنی موٹر بائیک کو تیز دوڑانے کی کوشش میں نیچے گر گئے، زخمی حالت میں دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پکڑے گئے۔ 

پولیس نے ملزمان سے 315 بور کی ڈبل بیرل گن، 315 بور پسٹل اور ایک 12 بور پسٹل برآمد کی، علاوہ ازیں ان کے پاس سے پستول بنانے کے کچھ آلات بھی برآمد ہوئے۔