• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براعظم ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملانے والا مشہور پُل پاکستان کے جشن آزادی پر جگمگا اٹھا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کے یومِ آزادی پر استنبول میں براعظم ایشیا اور یورپ کو آپس میں  ملانے والے مشہور باسفورس پُل کو سفید اور سبز رنگ سے روشن کیا گیا۔

ترک وی لاگر ترکان اتائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سفید اور سبز رنگ کی لائٹس سے روشن باسفورس پُل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

ترک وی لاگر ترکان اتائے نے اپنے تمام پاکستانی فالوورز کو یومِ آزادی کی مبارباد بھی دی۔

سفید اور سبز رنگ کی لائٹس سے روشن باسفورس پُل کی یہ ویڈیو دیکھ کر  پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترک قوم کا پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کا بہت خوبصورت انداز ہے۔