• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر: گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں بدسوات ایمت میں گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ڈی سی غذرحبیب الرحمٰن کے مطابق گاؤں بدسوات ایمت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بروتھ، بازار کٹو، کالونی کائی سمیت کئی علاقوں کا زمینی رابطہ گزشتہ رات سے منقطع ہے۔

ڈی سی غذرحبیب الرحمٰن نے یہ بھی بتایا ہے کہ راستے بحال کرنے کےلیے محکمۂ ورکس کی ٹیم متاثرہ علاقے کےلیے روانہ کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید