• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی بھارتی ریسلر کو گولڈ میڈل دیدیا گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر وینیش پھوگٹ کو گاؤں والوں نے گولڈ میڈل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس سے واپسی پر وینیش پھوگٹ کا شاندار استقبال کیا گیا، لوگوں نے ایئر پورٹ پر جمع ہو کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

آبائی گاؤں بلالی میں وینیش پھوگٹ کو کمیونٹی کے بزرگوں نے گولڈ میڈل سے نوازا۔

وینیش پھوگٹ نے شاندار استقبال پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی لیکن یہاں کے لوگوں نے مجھے گولڈ میڈل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی کہ میں اپنے گاؤں سے خواتین ریسلرز کو تربیت دے سکوں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ریسلنگ مقابلے میں انڈین ریسلر ونیش پھوگٹ نے 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، انہیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید