• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑان پاکستان انقلابی پروگرام کیا ہے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) اُڑان پاکستان ایک انقلابی پروگرام ہے جو 5Es فریم ورک کے تحت پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 2035تک پاکستان کی معیشت کو 1 کھرب ڈالر اور 2047 تک 3 کھرب ڈالر تک پہنچانا ہے۔یہ پروگرام پانچ اہم ستونوں پر مبنی ہے جن میں برآمدات ،. ای-پاکستان ، ماحولیاتی تحفظ ، توانائی و انفراسٹرکچر ، مساوات، اخلاقیات و اختیارشامل ہیں۔ 5Es فریم ورک کے تحت اہم اہداف میں برآمدات: ترقی کی بنیاد منصوبہ: پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا، سالانہ برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانا۔ ، آئی ٹی، زراعت، تخلیقی صنعت، معدنیات، اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا، “Made in Pakistan” کو اعتماد کا نشان بنانا، روپے کو مستحکم کرنا، درآمدات پر انحصار کم کر نا، مستقل ترقی کی راہ ہموار کرنا، ای-پاکستان: ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال منصوبہ: ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے معیشت میں تبدیلی لانا۔ شامل ہیں۔ آئی سی ٹی فری لانسنگ انڈسٹری کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا، سالانہ 200,000 آئی ٹی گریجویٹس تیار کرنا، پہلا پاکستانی اسٹارٹ اپ یونیکورن تخلیق کرنا، 100 ملین موبائل سبسکرائبرز تک رسائی حاصل کرنا ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت کو بہتر بنانا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع، پاکستان کو عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر تیار کرنا بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید