سال نو کی آمد پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں آتشبازی کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہر طرف عوام ہی عوام نظر آئے، گورنر ہاؤس میں ریکارڈ آتشبازی پر گورنر سندھ کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔
گورنر ہاؤس میں تاریخی لمحہ تھا، آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا، چونتیس منٹ تک آتشبازی کا عالمی ریکارڈ تھا جو چالیس منٹ سے زیادہ آتشبازی کرکے توڑا گیا اور نیا رکارڈ قائم کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے عوام سے کیا ہوا وعدہ نبھا دیا ہے۔