بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر امتیاز علی کی 2014 کی فلم ہائی وے نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے کیریئر میں ایک اہم موڑ لیا اور اس فلم نے انھیں ایک نئی شناخت دی۔
لیکن بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہے کہ عالیہ بھٹ اس فلم کے ویرا نامی کردار کے لیے انکی پہلی چوائس نہیں تھیں بلکہ یہ کردار ایشوریا رائے کو ادا کرنا تھا۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران جمشید پور سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ امیتاز علی نے بتایا کہ اصل میں تو انکا اس فلم کے ویرا نامی کردار کے لیے جو تصور تھا وہ ایک میچور عورت کا تھا، عالیہ جیسی کسی نوجوان لڑکی کا نہیں تھا۔
تاہم عالیہ کے ساتھ اسکریننگ پر مبنی ملاقات کے بعد انکا ذہن تبدیل ہوا۔ واضح رہے کہ ہائی وے کے مصنف، ہدایتکار اور شریک پروڈیوسر امتیاز علی ہی تھے۔
انکے مطابق جب انکی عالیہ سے گفتگو ہوئی تو وہ انکے احساسات اور جذبات سے کافی متاثر ہوئے جس کے بعد میں نے اس کردار میں نوجوان لڑکی کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل انکے ذہن میں ذرا زیادہ عمر کی خاتون جیسے کہ ایشوریا رائے تھیں جو میرے خیال میں بنا میک اپ کے بعد اس کردار کے لیے فٹ ہوتیں۔
لیکن عالیہ سے ملاقات کے بعد پھر میں نے کسی سے ملاقات نہیں کی۔ واضح رہے کہ فلم میں عالیہ کے مقابل رندیپ ہودا ہیرو تھے۔