• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وارثی میں پروفیشنلزم کی کمی ہے، سدھیر بابو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی کی جانب سے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD میں ساؤتھ فلموں کے مشہور اداکار پرابھاس کی پرفارمنس پر تنقید کرنے اور انھیں جوکر جیسا کہنے پر تیلگو فلموں کے اداکار سدھیر بابو (پوسانی ناگا سدھیر بابو) انکی حمایت میں سامنے آگئے۔

واضح رہے کہ ارشد وارثی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پرابھاس کے بارے میں کہا تھا کہ وہ فلم میں بالکل جوکر جیسے لگے۔ 

سدھیر بابو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد وارثی میں پروفینشلزم کی کمی ہے اسی وجہ سے انھوں نے اس قسم کا بیان دیا۔ 

منگل کو اپنے ایکس ہینڈل پر سابق پروفیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی اور اب تیلگو فلموں میں کام کرنے والے سدھیر بابو کا کہنا تھا کہ اگر تعمیری تنقید کی جائے تو درست ہے لیکن غلط بات کبھی بھی درست نہیں ہوتی۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے ارشد وارثی سے اس نان پروفیشنلزم کی بالکل امید نہیں تھی۔

انکا کہنا تھا کہ پرابھاس بلند مرتبے کے حامل ہیں اور چھوٹے ذہن کے لوگوں کی جانب سے تنقید کچھ جچتی نہیں۔ 

واضح رہے کہ ارشد وارثی کے کمنٹس پر پرابھاس کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر ان پر کافی تنقید کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید