امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک چلانی ہے، ملک میں عدل و انصاف چاہتے ہیں۔
حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم فرقہ پرستی کو معاشرے سے مٹانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کا استحصال کرنے والوں کے خلاف آواز بننا ہماری سیاست ہے۔ سندھ بدعنوان اور لٹیرے وڈیروں سے آزاد ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا راج ہے، حکومت کی مرضی کے بغیر اسلحہ کیسے پہنچ سکتا ہے؟
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی ایجنڈے پر اسلام آباد میں دھرنا دیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ دنیا کو دکھانے کےلیے بلاول مندروں پر رسومات ادا کرتے ہیں، کچے میں ہندو کاروباری حضرات اغوا ہوں تو بلاول کیا کرتے ہیں؟
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کر رکھا ہے۔