• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وارثی کا بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس پر دھوکا دہی کا الزام

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے دعویٰ کیا ہے کہ بونی کپور نے انکے ساتھ دھوکا کیا اور انہیں طے شدہ معاوضہ ادا نہیں کی۔

اجے دیو گن کی اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان جو اپریل میں ریلیز ہوئی تھی وہ باکس آفس پر ناکام ہوگئی، لیکن فلمساز و پروڈیوسر بونی کپور کے لیے یہ ناکامی ہی بری خبر نہیں تھی بلکہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی سازوسامان سپلائی کرنے والے وینڈر نے بونی کپور کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی کا مقدمہ کردیا۔

اسکا کہنا تھا کہ بونی کپور نے اسکے ایک کروڑ روپے کی رقم دو برس تک روکے رکھی۔ بلآخر عدالت نے بونی کپور کو حکم دیا کہ وہ اس وینڈر کو 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں۔

اب پھر بونی کپور کے لیے اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس بار اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انہیں طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران ارشد وارثی نے دعویٰ کیا کہ بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انکے ساتھ دھوکا کیا۔ 

ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ رانی چوروں کا راجہ (1993) کےلیے بطور کریو گرافر ہائر کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک گانے کےلیے یہ چاہتے تھے کہ کریو گراف چار دن میں کام مکمل کرے اور اسکا ریٹ اس وقت ایک لاکھ روپے طے ہوا، تاہم بعد میں درخواست کی کہ اسے تین دن میں ختم کیا جائے۔ 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ میں نے سخت محنت کرکے تین دن میں یہ مکمل کیا اور انکے پیسے بچائے تاہم جب چیک ملا تو وہ ایک لاکھ کے بجائے 75,000 روپے کا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید