• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: پولیس اہلکاروں کی ڈاکوؤں کے حملے سے قبل گفتگو کرتے ویڈیو وائرل


رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں کے حملے سے صرف چند منٹ قبل کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار شہید ہونے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار ساتھی اہلکار ابرار کو مذاق میں کہہ رہے ہیں، آج لگتا ہے شہید ہو جائیں گے، جہاں ہم رات میں موجود ہیں یہاں دن کو بھی کوئی نہیں آتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہادت پر گفتگو کرنے والے زخمی پولیس اہلکاروں کو پولیس وین میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل ابرار گزشتہ رات ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔