• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیّد حبیب جعفر

انداز جیو کا کرے، ہر دل پہ یوں اثر

دنیائے صحافت کا ہے یہ نام معتبر

جنگ اور جیو تو دیکھیے خبروں کا ہے نگر

مبنی حقیقتوں پہ ہے اس کی ہر اِک خبر

بےباک صحافت کی ملی اس کو ہے ڈگر

خبریں ہوا کے دوش پہ کرتی ہیں سفر

تنظیم ہو، جماعت ہو یا ہو کوئی بشر

شعبہ کوئی بھی ہو، ہر اِک رہتا ہے با خبر

دن ہو یا کہیں پہ رات یا ہو کہیں سحر

ناظر کی اسکرین سے ہٹتی نہیں نظر

تعریف مخالف کرے، دیکھا ہے یہ اکثر

مصروفیت بہت یا کمی وقت کی اگر

دیکھیے وہ ہیڈ لائنز جو ہوتی ہیں مختصر

انداز جیو کا کرے، ہر دل پہ یوں اثر