• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید