پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے عراق میں ہیں۔
عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نجف سے کربلا تک اپنے پیدل سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماشی، نجف سے کربلا تک محبت اور عقیدت کا سفر ہے جو ہر عمر، مختلف طبقوں اور مختلف عقائد کے لوگ اپنے پیارے امام حسین ؓ کی تعظیم اور کربلا کے شہداء کی یاد میں پیدل چل کر طے کرتے ہیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے اس روحانی سفر کو آسان بنانے کے لیے عراق کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نجف سے حضرت علی ؓ کے روضۂ مبارک کی بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
عمران عباس نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں حضرت علی ؓ کے روضۂ مبارک کے خصوصی چبوترے پر بیٹھ مزار کے سنہری گنبد کا نظارہ کرنے کا موقع ملنے پر بہت مشکور ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ میرے لیے عراق کی حکومت اور نجف میں موجود عراقی میڈیا اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے دی گئی دعوت کی بدولت امام علی ؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور مسلسل دوسرے سال ان کے مزار پر حاضری دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔