• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد شردھا کپور کی دل موہ لینے والی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اپنی حالیہ فلم ’استری 2‘ کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک خوبصورت ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی ایک دل موہ لینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں انہیں ننھی بچی کے ساتھ مراٹھی لہجے میں خوش گوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو بالکل نئے موڈ میں روایتی لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے، وہ ننھی بچی سے مراٹھی میں کہتی ہیں کہ ’اے گوگی، کسا آہے، مست آہے؟‘ جس کے معنی کچھ یوں ہیں کہ ’ارے بے بی، تم کیسی ہو، امید ہے کہ اچھی ہو‘۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شردھا نے ننھی بچی کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

 ایک اور صارف کے مطابق ننھی بچی خوش نصیب ہے جس کا اسے علم بھی نہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’استری 2 ‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

11 دن میں 575 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کر کے اس فلم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔