• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون یوٹیوبر کو ’میں کہاں رہتی ہوں‘ بتا کر دولت کی نمائش مہنگی پڑ گئی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کے سونے و ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یوٹیوبر مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور ایک بچے کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں واردات کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے خاتون کی اپنی ہی ویڈیوز اور آن لائن سرگرمیوں سے حاصل معلومات کو استعمال کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔

چوروں نے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا پر ’میں کہاں رہتی ہوں‘ جیسے سوالات کے جوابات سے لوکیشن حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑا جیولری اور کیش کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہلِخانہ کے ہمراہ کپڑوں کی خریداری کے لیے گھر سے باہر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔

واردات کے دوران چور یوٹیوبر کے گھر سے 81 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید