• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے لاپتہ افراد کی فہرست سامنے آگئی

خیبر پختونخوا کے 4 جنوبی اضلاع میں 54 لاپتا افراد کی فہرست جیو نیوز کو موصول ہوگئی، جس کے مطابق لکی مروت، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان سے  54 افراد لاپتا رجسٹرڈ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق  19 سال میں 54 افراد لاپتا ہوئے، لاپتا افراد کے مقدمات پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں، لاپتہ افراد کی فہرست میں 48 افراد بنوں، 3 افراد شمالی وزیرستان سے ہیں۔

لاپتہ افراد کی فہرست میں لکی مروت اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک فرد شامل ہے، رواں سال لواحقین نے 25 لاپتا افراد کا اندراج کروایا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے شناختی کارڈ اور دیگر معلومات اکٹھی کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید