• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ن لیگ و پیپلز پارٹی کو سنجیدہ ہونا پڑیگا: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری امجد جٹ کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے امجد جٹ سے ان کے چچا زاد بھائی قیصر جٹ کے قتل پر تعزیت بھی کی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پولیس کو واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں موجود تھا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ جو باتیں طے ہوئیں ن لیگ ان پر من و عن عمل کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید