ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
ایران کی سرکاری ایئر لائن کی پہلی پرواز 16 روز بعد مشہد سے کراچی پہنچی ہے۔
ایران ایئر کی پرواز آئی آر 816 ایئر بس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔ طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا۔
واپسی کی پرواز آئی آر 813 رات سوا بجے کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا۔ تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔ مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔