کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی۔
پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت کی ٹنکی گرنے سے زینوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا گیا۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ 4 اپارٹمنٹ میں 22 لوگ پھنسے تھے۔
بعدازاں عمارت سے ریسکیو کیے گئے شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنکی گرنے سے عمارت کا حصہ گرا، عمارت 1997 میں بنی تھی، کچھ عرصہ پہلے رہائشیوں نے عمارت کی مرمت کروائی تھی، حادثے میں فلیٹ میں کافی سامان کا نقصان ہوا۔