• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر 9 مئی فالس فلیگ تھا تو بانی اب اسٹیبلشمنٹ سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف : فوٹو فائل
خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر 9 مئی فالس فلیگ تھا تو بانی پی ٹی آئی اب اسٹیبلشمنٹ سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں۔ وہ محمود اچکزئی کو اس لیے آگے کر رہے ہیں کہ کل کو مُکر سکیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محمود اچکزئی سے کہیں گے کہ ان سے بچ کر رہیں، یہ آپ کو خراب کریں گے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا سیاسی جماعتوں سے بات کرنی ہے، آج پھر ان کا بیان آیا بات نہیں کر سکتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا سر پیر نہیں ہے، پی ٹی آئی اپنے مؤقف میں تسلسل تو لائے، ایک دن بڑھکیں دوسرے دن منتیں، یہ کوئی سیاست ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے بیانات میں تبدیلی سے انہیں اور قوم کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات  کو تسلیم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد ہے، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں رکھی گئی، اس سارے سلسلے میں عدالتیں بہت بڑا معاملہ ہیں۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت کی ریڈ لائن کراس ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے بتائیں نو مئی، مذاکرات اور الیکشن پر کیا مؤقف ہے؟

قومی خبریں سے مزید