• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے کسی قسم کی مذاکرات کی دعوت یا پیشکش نہیں کی، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی : فوٹو فائل
عرفان صدیقی : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کسی قسم کی مذاکرات کی دعوت یا پیشکش نہیں کی، انہوں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دن قبل ن لیگ کی میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات یا پی ٹی آئی کا کوئی نام نہیں لیا، ہماری طرف سے مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمود اچکزئی قابل احترام شخصیت ہیں ان سے ہر کوئی بات کر سکتا ہے، یہ دور کی کوڑی لائی گئی ہے کہ اچکزئی صاحب کے ذریعے براہ راست پی ٹی آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے نہ ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، عام طور پر پی ٹی آئی کی بات میں صداقت نہیں ہوتی، یہ جو بات کی ہے اس میں دور دور تک صداقت کا شائبہ نہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، پریشانی میں چلے گئے ہیں، ان پر تلوار لٹک رہی ہے، محسوس ہو رہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا نتیجہ آرہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کو اُس وقت احساس ہونا چاہیے تھا جب آرمی چیف کی تقرری رکوا رہے تھے، جب آپ 9 مئی کروا رہے تھے بیرون ملک قراردادیں پیش کر رہے تھے تب احساس ہونا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید