• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیلاگ کس سے ہونے چاہئیں، یہ واضح کر چکے ہیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ڈائیلاگ کس کے ساتھ ہونے چاہئیں تحریک انصاف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں سے مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو مینڈیٹ دیا ہے، محمود خان اچکزئی کی صوابدید ہے کہ وہ کب کس پوائنٹ پر کس کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود اچکزئی کوئی تجویز لائے تو اس پر غور کیا جائے گا۔

 پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، عدلیہ سے متعلق کسی بھی ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی ایم این اے اور سینیٹر ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے گا، ہر ایم اے این کو آئین کے آرٹیکل63 کے تحت ہدایات انفرادی طور پر جاری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید