• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار دیدیا گیا

جزیرہ چرنا(فائل فوٹو)۔
جزیرہ چرنا(فائل فوٹو)۔

حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔ 

ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ترجمان نے کہا کہ چرنا جزیرہ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کو سراہتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا بلوچستان کابینہ نے چرنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے کی منظوری دی۔ 

ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے چکی ہے۔  

ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے ترجمان کے مطابق چرنا جزیرہ استولا میں مرجان کی چٹانوں کے مسکن کا علاقہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید